سعودی عرب اور بھارت کے درمیان وہ تاریخی کام جو آج تک نہ ہوا تھا، اب ہو گیا، جان کر آپ کو بھی بے حد افسوس ہو گا

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی جنگی جہازوں کا ایک دستہ تاریخ میں پہلی مرتبہ سعودی عرب کی سرزمین پر اتر گیا ہے اور یہ طیارے اور ان کا عملہ 4 اگست تک مملکت میں موجود رہیں گے، جبکہ اس دوران سعودی اور بھارتی فضائیہ کے درمیان قریبی تعاون پر مبنی سرگرمیاں جاری رہیں گی ۔ اخبار سعودی گزٹ کے مطابق بھارتی طیارے برطانیہ میں کثیر الملکی جنگی مشقوں میں حصہ لینے جارہے ہیں اور یہ راستے میں قیام کیلئے طائف کی کنگ فہد ائیربیس پر اترے۔ بھارتی فضائی دستے میں عملے کے 110 ارکان، سخوئی 30MKI فائٹر طیارے، C-17 گلوب ماسٹرز، C-130 سپر ہرکولیس اور IL-78 طیارے شامل ہیں۔
SU30MKi طیاروں کا تعلق بھارتی ائیرفورس کے No.2 سکواڈرن سے ہے اور یہ کلوز ائیر سپورٹ یونٹ کا حصہ ہیں۔ بھارتی سفارتخانے کے چارج ڈی افیئرز ہیمانت کو تلوار نے بھارتی طیاروں اور فضائی عملے کے سعودی دورے کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے دورے کے دوران مدد اور تعاون فراہم کرنے پر شاہ سلمان اور نائب ولی عہد سلطنت اور وزیر دفاع کا شکریہ ادا کیا۔ بھارتی طیارے مملکت سے رخصتی کے بعد براستہ یونان برطانیہ چلے جائیں گے۔

SHARE

About We Greenz

    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment