کالا باغ ڈیم بن جاتا تو آج سیلاب میں ڈوبے نہ ہوتے، شجاع خانزادہ

Bangla-dam
راولپنڈی(ویب ڈیسک) وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا کہ صوبے میں پریشان کن سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں کو اختلافات بھال کر لاکھوں متاثرین کی بحالی تک حکومت کے ساتھ ملک کر اپنا اپنا فرض نبھانا ہوگا۔ اگر کالا باغ ڈیم بنادیا جاتا تو آج ہم سیلاب میں ڈوبے ہوتے نہ بجلی بحران کا نام و نشان ہوتا۔ پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کے ہنگامی دوروں کے بعد مقامی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کے نام پر سیاست کرنا اچھی بات نہیں۔ ملک و قوم سے بڑا ظلم ہوچکا۔ آنیوالی نسلوں اور ملکی ترقی کی خاطر سب کو ” کالاباغ ڈیم بناﺅ “ کا نعرہ لگا کر ملک سے حب الوطنی اور قوم سے محبت کا ثبوت دینا ہوگا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک بھر میں سیلاب کے پیش نظر وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، وزیراعلیٰ شہباز شریف سمیت ان کی پوری ٹیم دن رات متاثرہ علاقوں کے دوروں پر ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے پریشان حال بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اٹک کی تحصیل حضرو کے علاقے چھچھ میں دریائے سندھ کے کنارے آباد پتن ہارون ، باڈہ ، سرکہ ، شادی خان ، مانسر ، ویسہ ، گڑھی متنی سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے تمام انتظامات مکمل ہوچکے ہیں۔ ڈی سی او اٹک اور اے سی حضرو نے دریائے سندھ پر جاکر وہاں پر مقیم آبادیوں سے لوگوں کو نکالا اور تربیلا ڈیم سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے سندھ میں پانی کے بہاﺅ کی رپورٹ مجھے دی۔ عوام پریشان نہ ہوں چھچھ خطرے سے باہر ہے۔ اس مشکل گھڑی میں اللہ ہمیں سرخرو کرے گا۔ ایک سوال پر کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا کہ حکومت پنجاب مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین سیلاب کی مدد اور بھالی میں کوءی کسر اٹھانہ رکھے گی اور اگر ضرور پڑی تو اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانی بھائیوں سے متاثرین کیلئے مدد مانگیں گے۔

SHARE

About We Greenz

    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment