فیس بک مشکل میں پھنس گیا

Facebook-privacyہیمبرگ(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک پر جعلی ناموں سے اکاؤنٹ بنانے کے خواہش مند صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ ہیمبرگ کے ایک پرائیویسی واچ ڈاگ ریگولیٹر نے فیس بک کو احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ صارفین کو فرضی ناموں سے اکاؤنٹ بنانے کی اجازت دے۔ اپنے ایک بیان میں ہیمبرگ ریگولیٹرجانس کاسپر کا کہنا ہے کہ فیس بک یک طرفہ طور پر صارفین کے جعلی ناموں کو ان کے اصلی ناموں میں تبدیل نہیں کر سکتا اور نہ ہی ان کے اکاؤنٹس بلاک کر سکتا ہے۔ جس کسی کو بھی ہمارے ملک میں کاروبار کرنا ہے اسے ہمارے قوانین کے مطابق چلنا ہو گا، اگر فیس بک جرمنی میں اپنی سروسز جاری رکھنا چاہتی ہے تو اسے صارفین کو فرضی ناموں سے اکاؤنٹس بنانے کی اجازت دینی ہو گی۔ جانس کاسپر کا کہنا تھا کہ فیس بک جس طرح اپنی من مانی کرتے ہوئے صارفین کے اکاؤنٹس کے نامتبدیل کر رہا ہے اس سے صارفین کا حقِ خلوت (Privacy) مجروح ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں:فیس بک کے بانی دنیا کے امیر ترین شخص بننے کے قریب 
جانس کاسپر اور دیگر کئی جرمن ریگولیٹرز کئی سالوں سے یورپین ڈیٹا پروٹیکشن کے قوانین لاگو کرنے کے لیے فیس بک کے ساتھ لڑائی لڑ رہے ہیں۔ اس حوالے سے فیس بک کا کہنا ہے کہ ہم اس معاملے پر قانونی جنگ جیت چکے ہیں اس کے باوجود اکاؤنٹس کے ناموں کے متعلق ہماری پالیسی پر دوبارہ بحث کرنا مایوس کن ہے۔ فیس بک پر اصلی ناموں کی پابندی سے دیگر صارفین کی پرائیویسی کا تحفظ یقینی ہوتا ہے، اس طرح صارفین اس بات سے آگاہ ہوتے ہیں کہ وہ کس سے بات کر رہے ہیں اور کس کے ساتھ تصاویر یا اپنے خیالات شیئر کر رہے ہیں۔

SHARE

About We Greenz

    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment