جیل سے بھاگنے والے منشیات کے بے تاج بادشاہ

میکسیکوسٹی (نیوز ڈیسک) سونے سے مرصع بندوقوں، حسین و جمیل خواتین اور دنیا کی مہنگی ترین کاروں کی ان تصاویر کو دیکھ کر شاید آپ سوچیں کہ یہ تصاویر ہالی وڈ کی کسی میوزک ویڈیو سے لی گئی ہیں، لیکن حقیقت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ یہ تصاویر دنیا کے مشہور ترین انڈر ورلڈ ڈان الشاپو گزمن کے بیٹوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہیں اور ان میں وہ اپنی شاہانہ زندگی سے لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں۔

شاید الشاپو گزمن کا نام آپ کو کچھ مانوس لگے، تو اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ وہی صاحب ہیں جو چند روز قبل میکسیکو کی سب سے محفوظ ترین جیل سے سرنگ بنا کر فرار ہوگئے تھے۔ ساٹھ سالہ گزمن منشیات فروشی کے عالمی گینگ سینالووا کار ٹیل کا سربراہ ہے اور اسے جیل سے فرار کروانے کیلئے ایک کلو میٹر لمبی سرنگ کروڑوں ڈالر کی لاگت سے تیار کی گئی تھی۔ گزمن کی دولت کا اندازہ 3ارب ڈالر لگایا گیا ہے اور اس کے بچوں کی ٹوئٹر پر تصاویر بتاتی ہیں کہ اس دولت کا بے دریغ استعمال سرعام ہورہا ہے اور جس طرح الشاپو کو کسی کا خوف نہیں اسی طرح اس کے بچے بھی بغیر کسی ڈر کے ساری دنیا پر اپنی دولت کی دھاک بٹھا رہے ہیں۔          
الشاپو کی تلاش 25ہزار سیکیورٹی اہلکار کرہے اور اس کے بڑے بیٹے آرچی والڈو نے قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر بھیجنے کے علاوہ حکومت کا مذاق بھی اڑایا ہے۔ آرچی نے باپ کے فرار کے بعد ٹوئٹر پر یہ بھی لکھا، ’’صبر کرنے والے کو سب مل جاتا ہے۔‘‘ ان تصاویر میں الشاپو کے بیٹے سونے سے مرصبع بندوقوں، دنیا کی مہنگی ترین کاروں، جن میں مرسڈیز اور فراری بھی شامل ہیں، اور حتی کہ ذاتی جہازوں کے ساتھ لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں۔
SHARE

About We Greenz

    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment