ظالموں نے چینیوں کو بھی لوٹ لیا ،چند لمحوں میں کروڑوں روپے غائب

بیجنگ(نیوز ڈیسک) عموماً دنیا میں چینیوں کے بارے میں یہ تاثر ہے کہ وہ بے حد تیز اور طرار ہوتے ہیں، وہ آپ کو تو چونا لگا سکتے ہیں لیکن ایسا ہی کام ان کے ساتھ کرنا بے حد مشکل ہے۔ تاہم اب چین میں ایسا ایک کیس کے سامنے آیا ہے جس میں شاطر چوروں نے عام شہریوں سے سے کروڑوں روپے لوٹ لیئے اور انہیں کان و کان خبر نہ ہوئی۔
مزیدپڑھیں:کیا یہ آدمی کوکین کا نشہ کر تاہے؟اب صرف فنگر پرنٹس سے پتہ لگانا ممکن
 سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق ’شجیا جوانگ‘ میں وانگ لی نامی خاتون نے ’انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنہ‘ کی ایک برانچ میں 1.7ملین ڈالر (قریباً 17کروڑ روپے) ایک سال کیلئے فکسڈ ڈیپازٹ سکیم کے تحت جمع کروائے۔ تاہم رواں ماہ اس نے اپنا بیلنس دیکھا تو اکاﺅنٹ میں صرف 20ڈالر(قریباً 2000ہزار پاکستانی روپے) تھے۔ خاتون کے مطابق اس نے کبھی آن لائن بینکنگ استعمال نہیں کی لیکن اس کے اکاﺅنٹ سے پیسے اس ذریعے سے نکال لیئے گئے۔ بینک کو شکایت کی تو معلوم ہوا کہ (آن لائن) بینکنگ کیلئے اس کے پاس موجود سکیورٹی ڈیوائس اس کے اکاﺅنٹ سے منصل نہیں، ممکنہ طور پر اصلی ڈیوائس کو استعمال کرکے یہ رقم نکلوائی گئی۔ تاہم بات یہاں تک ہی محدود نہیں’ چائنہ نیوز سروس‘ کے مطابق بینک کی اسی برانچ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متعدد دیگر صارفین سے بھی اسی قسم کی شکایات موصول ہوئیں ہیں اور فراڈ کی کل مالیت کئی ملین ڈالر میں بتائی جاتی ہے۔ بینک کے اہلکار سن شفینگ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تردید کی کہ ان کی برانچ صارفین کو غیر قانونی طور پر انتہائی زیادہ شرح سود آفر کرکے پیسے جمع کروارہی تھی۔ تاہم تفتیش کاروں کے لئے یہ معاملہ اس وقت معمے کی شکل اختیار کرگیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
SHARE

About We Greenz

    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment